Love Stories

 

میرے پہلے ناول کی جھلک۔۔۔


شام ہونے میں ابھی کچھ دیر باقی تھی اور وہ خالی نگاہوں سے سامنے دیکھ رہی تھی۔ اسکی بہت چاہ سے منگوائ ہوئ چائے کب سے ٹھنڈی ہو چکی تھی اور اسکا احساس اسکو نہیں تھا یا شاید پرواہ بھی کیونکہ ابھی  وہ زندگی کے ان لمحات میں تھی ،جو اسکی زندگی کا حاصل بھی تھے اور اسکے لیے لا حاصل بھی رہے۔

حرا کبھی یہ مت کہنا کہ تم حسین نہیں ہو ورنہ میں سمجھوں گا کہ دنیا میں کبھی حسن تھا ہی نہیں۔ اگر تمہیں

کبھی اپنا سراپا حسین نہیں لگا تو غلطی تمہاری نہیں ہے ۔تم نے ہمیشہ خود کو دنیا کی نظر سے جانچا اور

پرکھا. میری نظروں سے دیکھتی تو کبھی حسن کی متلاشی نہ ہوتی ۔حمزہ کے الفاظ نے اسکو ساکن کر دیا تھا۔




اور حرا بھیگی آنکھوں سے حمزہ کے لہجے میں چھپے جھوٹ کو تلاش کر رہی تھی اور دل ہی میں اپنے غلط ہونے کی دعا بھی کر رہی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ لا علمی نعمت  ہے لیکن کبوتر کی طرح آنکھیں بند بھی تو  نہیں کی جا سکتی تھیں۔

اسکی آنکھوں کی سچائ نے اس کی نظریں جھکا دیں ۔

کیا لہجے کی سچائ کافی ہوتی ہے؟کیا واقعی آنکھیں دل کی زبان ہوتی ہیں؟کیا واقعی وہ اس لا‏ئق تھی کہ کوئ اس کو پسند کرتا؟ وہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے بہت ڈرتی تھی۔ یہ ڈر شاید اس کو وراثت میں ملا تھا اور  باقی کمی اس کے گھر کے ماحول نے پوری کر دی تھی۔

ہاتھوں پہ پڑتے قطرے اس کو حقیقی دنیا میں لے کے آئے جہاں صرف تلخیاں تھیں۔اکثر  کسی چھوٹی سی بات پر ماضی کے دروازے وا ہو جاتے اور وہ آ‏ئندہ انکو یاد نہ کرنے کا وعدہ کرتی۔


 لیکن وہ وعدے پورے کرنے میں بہت کمزور تھی اوراس کو یہ بات کسی اپنے نے بہت وثوق سے کہی تھی۔ آنسو صاف کرتے ہوئے  وہ ہلکا سا مسکرائ جیسے ماضی کی یادیں اس پر کوئ اثر نہیں ڈالتیں۔ لیکن وہ جانتی تھی کہ سب سے زیادہ مشکل خود سے جھوٹ بولنا ہوتا ہےاور سب سے زیادہ آسان بھی شاید یہی ہوتا ہے۔کیونکہ کوئ جرح کرنے والا نہیں ہوتا کوئ شک کرنے والا یا طعن کرنے والا نہیں ہوتا.


 اسکی سب سے بڑی کمزوری اسکی  عز ت نفس تھی جس کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرتی ،لیکن اسکو یہ نہیں علم تھا کب یہ اسکی سب سے بڑی طاقت بن  گئ تھی۔

(تحریر: ہاجرہ عقیل)
if you love someone or being loved 

           Know rules of love in poetic form 

          Have strength to bear pain of good bye

If you cant bear pain of separation

               

Did you like it? Craving for the next part?
If You want its next part, comment below

Comments

Popular posts from this blog

Love Sad Poetry